Wazir E Aala Punjab Usman...Ki Tabdeeli Par...
Posted By: Akram on 24-04-2019 | 19:05:10Category: Political Videos, Newsوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی۔۔۔ جہانگیر ترین نے بھی بڑا اعلا ن کر دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل
ہے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں، ایسی من گھڑت خبریں جان بوجھ کر پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے لگوائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں انتشار پھیلانے والے عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











