TV Par Yeh Manaazir Mere Ghar Waalon Ne Bhi Dekhe Honge
Posted By: Akbar on 26-04-2019 | 20:17:02Category: Political Videos, News’ٹی وی پر یہ مناظر میرے گھر والوں نے بھی دیکھے ہوں گے‘ معروف ڈرامہ کی اداکارہ نے ایسا سین عکسبند کروایا کہ خود بھی شرم سے رنگ لال ہوگیا
نیویارک(ویب ڈیسک) اداکارہ میسی ویلیمز نے معروف سیریز ’گیم آف تھرونز‘ میں اس وقت کام شروع کیا جب اس کی عمر 11سال تھی۔ اب اس سیریز کا آٹھواں سیزن چل رہا ہے اور میسی کی عمر 22سال ہو چکی ہے۔ چنانچہ لوگوں نے میسی کو اس سیریز میں ایک کم عمر لڑکی سے خاتون تک کا سفر طے کرتے دیکھا ہے۔ اس سیریز میں ایک بار اس نے ایسا منظر
عکس بند کروا دیا کہ بعد میں خود بھی شرم سے لال ہو گئی۔ اس منظر میں وہ جینڈری کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتی ہے اور یہ اس کی زندگی کا پہلا جنسی تعلق ہوتا ہے۔کئی لوگوں نے جب یہ سین دیکھا تو انہوں نے شکایت کہ یہ سیریز کی کہانی کو دیکھا جائے تو یہ سین غیرضروری تھا۔ میسی کو یہ سین نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اس پر اب میسی نے اپنے ان مداحوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”مجھے بھی یہ سین عکسبند کروانے کے بعد بہت شرمساری ہوئی تھی۔ جب مجھے خیال آیا کہ یہ سین میری ماں، میرے سوتیلے باپ ، میری دو بہنوں اور چار بھائیوں نے بھی دیکھا ہو گا تو مجھے بہت شرم محسوس ہوئی۔“ اس کا کہنا تھا کہ ”جب اس سین کا سکرپٹ میرے سامنے آیا تو مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ واقعی یہ سین عکسبند ہو گا۔ میں سمجھ رہی تھی کہ سیریز کی ٹیم میرے ساتھ مذاق کر رہی ہے لیکن بعد میں پتا چلا کہ مجھے واقعی وہ سین عکسبند کروانا ہے۔“

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












