NAB Mein Asif Ali Zardari Ki Giraftaari
Posted By: Ahmed on 01-05-2019 | 18:37:22Category: Political Videos, Newsنیب نے آصف زرداری کی گرفتاری کی تاریخ طے کرلی،گر فتار کہا ں سے کیا جا ئیگا ۔۔۔؟ جانئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نیب نے آصف زرداری کی گرفتاری کی تاریخ طے کرلی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب کی کوشش ہے کہ 15 مئی کو پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کی ضمانت میں مزید توسیع نہ ہونے دی جائے اور اسی روز انہیں گرفتار کر لیا جائے، بصورت دیگر رواں ماہ میں ہی ریفرنسز دائر کرکے گرفتاری عمل میں لائی جائے
گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیب نے آصف زرداری کی گرفتاری کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کو گرفتار کرنے کیلئے قانونی طور پر تیاری مکمل کر لی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں ماہ 15 تاریخ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کیلئے شیڈول سماعت کے دوران بھرپور تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوا جائے گا۔ نیب کی لیگل ٹیم آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع نہ ہونے دینے کی پوری کوشش کرے گی۔ اگر عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت میں مزید توسیع نہ کی، تو نیب اسی وقت سابق صدر مملکت کو گرفتار کر لے گی۔ اگر عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کردی، تو پھر نیب رواں ماہ کے اندر اندر ہی ان کیخلاف باقاعدہ ریفرنسز دائر کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب خاموشی سے آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں
کیخلاف مضبوط ریفرنسز دائر کرنے کیلئے تمام ہوم ورک مکمل کر چکا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











