Yeh 2 Kaam Karne Ke Baad Rukhsat Le Loon Ga
Posted By: Ahmed on 04-05-2019 | 18:12:41Category: Political Videos, Newsیہ دو کام کرنے کے بعد رخصت لے لوں گا،شیخ رشیدکے اچانک بیان سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی
راولپنڈی(نیو ز ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی چوروں نے ایک ایک ارب روپے کے انجن لئے، لٹیروں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، ایم ایل ون اور نالہ لئی کے منصوبے کے بعد رخصت لے لوں گا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مال بردار گاڑیوں میں اضافہ کر رہے ہیں، ریلوے تیز ترین ترقی کرنے والا
ادارہ بنے گا، ماضی میں ریلوے پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، ریلوے بحال ہوگی تو ملک خوشحال ہوگا، مافیا ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا ایم ایل ون پر دستخط ہوگئے، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، چین، ترکی اور روس کیساتھ جوائنٹ وینچر شروع کرنے لگے ہیں، گزشتہ 8 ماہ میں 30 ٹرینیں چلائی، حکومت کو ورثے میں بہت زیادہ مسائل ملے، ریلوے میں آرام حرام اور کام آرام پر جنگ جاری ہے۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












