Nayi Date Ka Elaan Kar Diya Gaya
Posted By: Ahmed on 08-05-2019 | 11:56:49Category: Political Videos, Newsوفاقی حکومت کا 22 مئی کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے 22 مئی کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے 22 مئی کو بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں و ڈویژنوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا جائیگا۔
کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی بجٹ کے مسودے منظوری کیلئے پیش کئے جائینگے اور بجٹ دستاویزات کابینہ کی منظوری کے بعد ایک ساتھ قومی اسمبلی و سینیٹ سیکرٹریٹ میں پیش کی جائینگی جبکہ وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ اور اراکین پارلیمنٹ کو بجٹ کی کاپیاں پیشگی فراہم کرنے کیلئے بھی لیٹرلکھ دیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











