Sheikh Rasheed Ke Khilaaf Darkhawaasat
Posted By: Ahmed on 10-05-2019 | 17:48:55Category: Political Videos, Newsسپریم کورٹ :شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیاہے جس کی سربراہی جسٹس عظمت سعید کریں گے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس اعجاز الحسن اس بینچ میں
شامل ہیں۔ تین رکنی بینچ 14 مئی کو درخواست کی سماعت کرے گا۔شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پاکستان گلز گائیڈ ایسوسی ایشی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو حکم جاری کیا تھا کہ گلز کالج کی زمین 99 سالہ لیز پر ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید اور ان کا بھتیجا انتظامیہ پر دبائو ڈال رہاہے کہ اس زمین کو خالی کروایا جائے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











