Maa Banne Waali Hain? Family Mukammal Karna Chaahti Hoon
Posted By: Akbar on 13-05-2019 | 17:16:35Category: Political Videos, Newsمیں اپنی فیملی مکمل کرنا چاہتی ہوں‘ پریانکا چوپڑا
لاس اینجلس (نیوزڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی مکمل کرنا چاہتی ہیں اور اٴْن کی خواہش ہے کہ نک جونس اور اٴْن کے ہاں اولاد ہو۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ کافی لمبے عرصے سے اس انتظارمیں ہیں کے وہ ماں بنیں مگر یہ اٴْس وقت ہی ہو سکتا ہے جب خدا
چاہے گا، انٹرویو کے دوران امریکی اداکار و گلوکار نک جونس نے کہا کہ اٴْن کی خواہش ہے کہ اٴْن کے ہاں جلد اولاد ہو جس کے ساتھ وہ اپنی زندگی کے تجربات شیئر کر سکیں۔ پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی جس کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کی شادی ٹوٹنے کی کافی افواہیں بھی پھیلائی گئیں، مگر پریانکا اور نک نے کامیابی کے ساتھ ان افواہوں کو جھوٹ قرار دیا۔واضح رہے کے پریانکا چوپڑا نئی آنے والی فلم ’دی اسکائی اِز پنک‘ میں فرحان اختر اور زائرہ وسیم کے ساتھ نظرآئیں گی، جواسی سال 11 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












