Mulak (Country) Mein Kahan Kahan Rim Jhim
Posted By: Akram on 15-05-2019 | 18:32:33Category: Political Videos, Newsملک میں کہاں رم جھم ہو گی، محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے عوام کو خوشخبری سنا دی
کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں (آج)جمعرات سے بوندا باندی اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں بوندا
باندی اور بارش برسا سکتا ہے۔دوسری جانب سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر گزشتہ رات ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











