Maseehi Ladki Ka Islam Qubool Ke Baad Muslim Nau Jawaan Se Shadi
Posted By: Ahmed on 15-05-2019 | 18:34:52Category: Political Videos, Newsمسیحی لڑکی نے اسلام قبول کے بعد مسلم نوجوان سے نکاح کر لیا،بات یہی ختم نہ ہوئی،معاملہ ہائیکورٹ جاپہنچا ،عدالت نے کیا حکم سنا دیا؟جانئے
بہاول پور( آن لائن)مسیحی لڑکی نے اسلام قبول کے بعد مسلم نوجوان سے نکاح کر لیا ،لڑکی کے والدین نے لڑکے پر اغوا کا مقدمہ درج کروادیا ،نوبیاہتا جوڑا تحفظ کے لیے لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ پہنچ گیا ۔تفصیل کے مطابق خان پور کی رہائشی مسیحی گھرانے کی مہوش نے قبول اسلام کے بعد لیاقت پور کے رہائشی رضوان سے نکاح کیا تھا ۔ جس پر لڑکی کے والدین نے رضوان کے
خلاف تھانہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرادیا جس پر نوبیاہتا جوڑا اپنے تحفظ کے لیے عدالت عالیہ پہنچ گیا ۔لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے جج جسٹس صادق خرم نے کیس کی سماعت کے بعد مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت عالیہ لے باہر مہوش نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور نکاح کیاوالدین زبردستی واپس لے جانا چاہتے ہیں۔نوبیاہتا جوڑے نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











