Top Rated Posts ....
Search

Currency Notes Par 5 Saal Ki Exp...

Posted By: Abid on 16-05-2019 | 00:26:31Category: Political Videos, News


کرنسی نوٹوں پر 5سالوں کی ایکسپائری ڈیٹ ڈال دیں تو کرپشن ختم ہو جائے گی،سینئیر صحافی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینئیر تجزیہ کار حسن نثار نے کرپشن ختم کرنے کا حل بتاتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ کرنسی نوٹوں پر 5سالوں کی ایکسپائری ڈیٹ ڈال دی جائے اس طرح لوگوں کو ہر 5سال بعد لوگوں کو نوٹ تبدیل کر نے پڑیں گے جس سے کرپشن ختم ہو گی۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوٹ ہر 5سال بعد تبدیل

کر دیے جائیں تو کرپشن میں زمین آسمان کا فرق آ جائے گا۔ حسن نثار نے کہا کہ حکومت ماہرینِ معاشیات کو بلا کر اس حوالے سے بحث کروا لے کہ کیا ایسا کرنے سے کرپشن ختم ہو گی یا نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر نوٹو پر 5سال کی ایکسپائری تاریخ لکھ دی جائے اور نوٹ بھی کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی طرح مخصوص مدت کے بعد ایکسپائر ہو جائیں تو کرپشن ختم کرنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ حکومت اس وقت ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے اور اب وزارتِ خزانہ نے بھی شہریوں کی معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ایف آئی اے، ایس ای سی پی، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کا تمام ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا کر لیا ہے۔ اب سینئیر تجزیہ کار حسن نثار نے کرپشن ختم کرنے کا حل بتاتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ کرنسی نوٹوں پر 5سالوں کی ایکسپائری ڈیٹ ڈال دی جائے اس طرح لوگوں کو ہر 5سال بعد لوگوں کو نوٹ تبدیل کر نے پڑیں گے جس سے کرپشن ختم ہو گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.