Roza Kiyon Rakha? PIA Ke...Aisa Hai Pakistan
Posted By: Abid on 16-05-2019 | 10:37:17Category: Political Videos, Newsپی آئی اےکی پروازمیں فضائی میزبان کوروزہ رکھنا مہنگا پڑ گیا
لاہور(نیوزڈیسک) قومی ایئرلائن کی پرواز میں فضائی میزبان کو روزہ رکھنا مہنگا پڑ گیا، پائلٹ نے فضائی میزبان کو روزہ رکھنے پر آف لوڈ کردیا، پی آئی اے انتظامیہ نے کپتان کے غیرمناسب رویے کا نوٹس لے لیا، ترجمان نے کہا کہ کپتان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے برمنگھم جانیوالی پروازپی کے 791 کے کپتان اور
فضائی میزبان میں تلخ کلامی ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک فضائی میزبان نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ جس پر کپتان نے فضائی میزبان سے تلخ کلامی کی کہ روزہ نہیں رکھنا چاہیے تھا۔ جس پر پائلٹ نے فضائی میزبان کو روزہ رکھنے پر آف لوڈ کردیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کپتان کو فضائی میزبان کو آف لوڈ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ فضائی سفر کے دوران روزہ رکھنے پر پابندی نہیں ہے۔ کپتان کو فضائی میزبان کو آف لوڈ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق غیرمناسب اور نارواسلوک پرکپتان کیخلاف کاروائی ہوگی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











