Naye Soobe Ke Bill Ke Khilaaf Hakoomat Mein..
Posted By: Ahmed on 16-05-2019 | 10:39:40Category: Political Videos, Newsنئے صوبے کے بل کیخلاف حکومت میں ہی بغاوت ہو گئی۔۔ ق لیگ نے ’حکومتی بل ‘بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا
یہ منطق سمجھ سے باہر ہے کہ تین اضلاع کا صوبہ نہیں بن سکتا، بہاولپور صوبے کیلئے ریفرنڈم کروا کردیکھ لیں کہ عوام صوبہ چاہتے ہیں یا نہیں، وزیراعظم سے ملاقات میں مطالبات سامنے رکھیں گے۔ وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی میڈیا سے گفتگوطارق بشیر چیمہ نے نئے صوبے کا حکومتی بل بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا
لاہور: وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے جنوبی پنجاب صوبے کا حکومتی بل بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منطق سمجھ سے باہر ہے کہ تین اضلاع کا صوبہ نہیں بن سکتا،بہاولپور صوبے کیلئے ریفرنڈم کرواکردیکھ لیں کہ عوام صوبہ چاہتے ہیں یا نہیں، وزیراعظم سے ملاقات میں مطالبات سامنے رکھیں گے۔ وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی قابل احترام ہیں۔
لیکن یہ منطق سمجھ سے باہر ہے کہ تین اضلاع کا صوبہ نہیں بن سکتا۔ہمارا صوبہ تو تین اضلاع پر بھی مشتمل رہ چکا ہے اور کام بھی چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں دوصوبے بنانے کا بل موجود ہے۔ہمارے قومی اسمبلی میں ن لیگی دوستوں نے دوصوبوں جنوبی پنجاب اور بہاولپورصوبے کا بل پیش کیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











