Fizaai Hamle Mein 17 Afghan Police...
Posted By: Ahmed on 17-05-2019 | 07:08:57Category: Political Videos, Newsنیٹو کے فضائی حملے میں 17 افغان پولیس اہلکار ہلاککابل: افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے کی زد میں غلطی سے افغان پولیس اہلکار آگئے جس کے نتیجے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان جنگجوؤں اور افغان پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ جاری تھی کہ اتحادی افواج نے فضائی حملے میں طالبان کو نشانہ بنانا چاہا لیکن غلطی سے پولیس اہلکار زد میں آگئے۔
صوبے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فضائی حملہ قندھار ہائی وے کے علاقے نہر سراج میں نیٹو ریزولیٹ سپورٹ مشن فورس نے کیا، نیٹو سے مقامی انتظامیہ نے جاری طالبان جھڑپ میں تعاون مانگا تھا، نیٹو کا ہدف طالبان جنگجو تھے لیکن نشانے پر غلطی سے افغان پولیس اہلکار آگئے۔
دوسری جانب ہلمند کے گورنر محمد یاسین نے نیٹو فضائی حملے میں افغان پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاہم کمیٹی کے دائرہ کار اور اختیارات کے حوالے سے کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ امریکی فوج نے اس حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA
Imran Khan’s Ex-Wife Jemima Goldsmith Marries Cameron O’Reilly Again
Pir Hassan Haseeb Ur Rehman’s Important Message to British Youth
Dire Condition of a Hospital in Sindh











