Bharat Ka Pehla Dehshat Gard Hindu Tha
Posted By: Akram on 17-05-2019 | 09:07:17Category: Political Videos, Newsبھارت کا پہلا دہشت گرد ایک ہندو تھا، کمل ہاسن
نئی دلی: معروف اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے کہا ہے کہ دوسروں پر الزامات لگانے سے پہلے یہ جان لینا چاہیئے کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ایک ہندو تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار اور سیاسی جماعت مکال نیدھی مایئم کے سربراہ کمل ہاسن نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے سب سے بڑی دہشت گردی کی واردات ایک ہندو نے کی جب نتھو رام گوڈسے نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا۔
کمل ہاسن نے انتخابی جلسے سے خطاب میں مزید کہا کہ کسی ایک طبقے یا اقلیت کو مجموعی طور پر دہشت گرد قرار دینا کسی طور مناسب نہیں کیوں کہ پہلا دہشت گرد تو نتھو رام تھا جو ایک ہندو تھا اور جس نے مہاتما گاندھی کا قتل کیا تو کیا ساری ہندو کمیونٹی دہشت گرد ہوگئی؟ کیا ہر ایک ہندو کو دہشت گرد اور قاتل سمجھا جانا چاہیے؟ کسی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارت کے بانی رہنما مہاتما گاندھی کو 30 جنوری 1948 کو 78 سال کی عمر میں ان کے گھر میں ایک شخص نتھو رام نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، نتھو رام ایک انتہا پسند ہندو کارکن تھا اور اکھنڈ بھارت کا حامی تھا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











