Female Reporter Ka Bosa Lene Par Sazaa
Posted By: Akbar on 17-05-2019 | 09:09:39Category: Political Videos, Newsخاتون رپورٹر کا بوسہ لینے پر باکسر کو 4 ماہ معطلی کی سزا
بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے باکسر کوبارٹ پلیو کو خاتون صحافی کا بوسہ لینے پر 4 ماہ کے لیے میچ کھیلنے پر پابندی اور ڈھائی ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا کے ایتھلیٹک کمیشن (سی ایس اے سی) میں باکسر کوبارٹ کے خاتون رپورٹر جینیفر ریوالو کا بوسہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کمیشن نے فریقین کے بیان سننے کے بعد باکسر پر جولائی تک کھیل میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی جب کہ انہیں جنسی ہراسانی سے متعلق کلاسز بھی لینا ہوں گی۔ علاوہ ازیں کمیشن نے ہیوی ویٹ باکسر پر ڈھائی ہزار ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا۔
سماعت کے دوران خاتون رپورٹر جینیفر ریوالو نے روتے ہوئے کمیشن کو تصدیقی بیان ریکارڈ کروایا، اس موقع پر باکسر کوبارٹ پلیو نے خاتون رپورٹر سے معذرت بھی کی، سماعت کے دوران باکسر کی گرل فرینڈ اور پاپ گلوکارہ اینڈریا بھی موجود تھیں۔
سماعت کے دوران باکسر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے میچ جیتنے کی خوشی میں جذبات کی رو میں بہتے ہوئے رپورٹر کا بوسہ لیا، سوچے سمجھے بغیر کیے گئے عمل پر باکسر نے معذرت بھی کی ہے جسے کمیشن کو قبول کرنا چاہیئے۔ تاہم کمیشن نے معذرت قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ 27 مقابلوں میں سے صرف ایک فائٹ میں ناکامی کا سامنا کرنے والے بوکارک پلیو نے رواں برس مارچ میں کوسٹا میسا میں ہونے والے ایک میچ میں رومانیہ کے حریف بوگڈن ڈنو کو ناک آوٹ کرنے کے بعد ریوالو کے ساتھ انٹرویو کے دوران ان کا چہرا پکڑ کر زبردستی بوسہ لیا تھا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












