Imran Khan Ne Bhi Fawad Chaudhary Ko
Posted By: Kabir on 17-05-2019 | 18:17:19Category: Political Videos, Newsعمران خان نے بھی فواد چوہدری کو مزاحیہ میم بھیج دیا
اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے خود پر بننے والے لطیفوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کے حوالے سے بننے والی میمز اور لطیفوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھی بھیجتے ہیں۔فواد چوہدری نے ایک پروگرام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان بھی ان میمز کو بہت انجوائے کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی مجھے ایک میم بھیجی ہے جس میں لکھا ہوا تھا کہ ” شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کے لیے جاتا ہے”۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے روزانہ صبح کئی میمز آئے ہوتے ہیں جب کہ میں بھی کچھ لوگوں کو بھیجتا رہتا ہوں۔جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لاہور میں ڈی این اے لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











