Mulak Ke Muaashi Buhraan Keliye Hum Sab Ko - Shaan Shahid
Posted By: Akbar on 18-05-2019 | 01:32:10Category: Political Videos, Newsملک کے معاشی بحران کے پیش نظرہم سب کو ایک ہوجانا چاہیے، شان شاہد
لاہور: معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی تب تک ہمیں ہار نہیں ماننی ہے۔
اداکارشان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیراعظم اعظم عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی گرتی قدراورڈالر کی بڑھتی قدر نے عوام کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے، پاکستان اس وقت معاشی دہشت گردی کا شکارہے، لیکن ہم تب تک اس معاشی بحران کے باعث جنگ سے واپسی کا راستہ اختیار نہیں کریں گے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی۔
اداکارنے مزید کہا کہ ایسے وقت میں ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے جب ہمارے ملک و ریاست کو ہماری شدید ضرورت ہے۔ چاہے ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت یا اس کی سوچ و فکرسے تعلق ہو، اس سے قطع نظر ہمیں سب کچھ بھلا کرملک کے لیے کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ حکومت کو نقصان پہنچا تو ہم سب کو نقصان پہنچے گا۔ توہمیں پاکستان کے مستقبل کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔
Tweet
Dear Prime minister

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











