Momina Mustehsan Sehri Tak Jaagne Ka Tareeka Talaash Kar Liya
Posted By: Akram on 18-05-2019 | 17:52:46Category: Political Videos, Newsمومنہ مستحسن نے سحری تک جاگنے کا دلچسپ طریقہ تلاش کرلیا، آپ بھی جانیے
لاہور(ویب ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن نے رمضان المبارک میں سحری تک جاگنے کا انوکھا طریقہ تلاش کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں سحر ی تک جاگنے کے لیے لوگ مختلف طریقے اپناتے ہیں، کچھ نوجوان گلی محلوں میں بیٹھ کر سحری کے وقت کا انتظار کرتے ہیں تو کچھ کرکٹ
یا دیگر کھیل کھیلتے ہیں۔پاکستانی گلوکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سحری تک جاگنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا۔ مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔مومنہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُن کے خیال میں دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل کر سحری تک جاگنے کا بہترین طریقہ ہے’۔ ہاتھوں میں ریکٹ لی تصویر کے ساتھ مومنہ نے لکھا کہ یہ طریقہ میرے دوستوں کی بدولت دریافت ہوا۔اسی میں مومنہ نے اپنے مداحوں کو چلینج بھی دیا کہ وہ اگر تصاویر میں موجود لوگوں کو پہچان لیں گے تو انہیں گلوکارہ کے ساتھ ریکٹ کھیلنے کا موقع بھی ملے گا، مگر انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ پیش کش بس مذاق کی حد تک محدود ہے۔ یاد رہے کہ مومنہ مستحسن نوجانوں مین بے حد مقبول گلوکارہ ہیں ، جو پی ایس ایک میں ٹیم کی ایمبسڈر بھی ہیں۔



TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











