Larza Khez Khabar 13th Roza Khulte Hi
Posted By: Ahmed on 19-05-2019 | 12:00:31Category: Political Videos, Newsقیامت ہی ٹوٹ پڑی، قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں
حافظ آباد(آئی این پی ) حافظ آباد میں خانقاہ ڈوگراں روڈ پر ٹرک اور دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد خانقاہ ڈوگراں روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار قلابازی کھا کر سامنے سے آنے والی دوسری
کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار سواروں میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور 4 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد منتقل کر دیں۔ جاں بحق ہونے والے نبیل، سلامت اور فیصل تینوں کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔فتح جنگ کے قریب آئل ٹینکر اور وین میں تصادم سے دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرآئل ٹینکراور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











