Pakistan Ki Bad Kismati Hai Ke Imran Khan Jaisa Wazir E Azam Bana
Posted By: Ahmed on 19-05-2019 | 18:12:20Category: Political Videos, Newsپاکستان کی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جیسا شخص ملک کا وزیراعظم بنا، حمزہ شہباز
لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جیسا شخص ملک کا وزیراعظم بنا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک کو تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، کھانے پینے کی اشیا میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، دواؤں کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ
ہوا ہے۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ گالیوں سے 22 کروڑ لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا، عمران خان کو کارکردگی بہترکرنا ہوگی یا معافی مانگ کر گھر جانا ہوگا، پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جیسا شخص ملک کا وزیراعظم بنا۔ سیاسی جماعتوں کومل کر بیٹھنا چاہیے ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی، آج اپوزیشن جماعتیں اکٹھیں ہورہی ہیں جہاں ملکی معاملات پربات چیت ہوگی۔ آج جن چیزوں پر بات چیت ہوگی اس سے نواز شریف اور شہباز شریف کو آگاہ کریں گے۔

Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA
Imran Khan’s Ex-Wife Jemima Goldsmith Marries Cameron O’Reilly Again
Pir Hassan Haseeb Ur Rehman’s Important Message to British Youth
Dire Condition of a Hospital in Sindh











