Shair Khawaar Bachon Ki Jaali Medicine
Posted By: Akram on 19-05-2019 | 22:23:16Category: Political Videos, Newsشیر خوار بچوں کی جعلی میڈیسن بنانے سمیت 20سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے 50برانڈز تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی،افسوسناک انکشافات
رحیم یار خان (این این آئی) صادق آباد کے نواحی علاقہ چک نمبر نائن کے قریب ایک مکان میں سپیشل برانچ کی نشان دہی پر اے سی صادق آباد کاشف ڈوگر اور محکمہ ہیلتھ کی ضلعی ٹیم نے چھاپہ ماراقائم فیکٹری میں شیر خوار بچوں کے سیرپ‘ ملٹی نیشنل برانڈ کے جوس‘ کولڈ ڈرنکس‘ شہد عرقیات سمیت دیگر پچاس اشیا تیار کی جارہی تھیں
محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے لاکھوں روپے مالیت کا تیار سامان بھی قبضہ میں لے کر انکے سیمپل بھی حاصل کرلیے‘ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر فیکٹری کو سیل کرکے مالکان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تحریر تھانہ صدر پولیس کے حوالے کردی گئی ہیاسسٹنٹ کمشنر کاشف ڈوگرکے مطابق سپیشل برانچ کی نشان دہی پر کاروائی کی گئی ہیانسانیت کے دشمن جعلی ادویات اور مشروبات تیار کرکے انسانی جانوں سے کھیل رہے تھے فیکٹری سے ان کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے جہاں جہاں یہ سامان سپلائی ہوتا تھا انکے خلاف بھی کارروائی کرینگے

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











