Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Qaum Se Appeal Karne Waale Hain

Posted By: Akbar on 20-05-2019 | 05:17:37Category: Political Videos, News


وزیراعظم عمران خان پاکستانیوں سے کیا اپیل کرنے والے ہیں ؟ تازہ ترین خبر
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ خطاب کے دوران وزیراعظم قوم کو آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر بھی ردعمل دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلد قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔خطاب کے دوران وزیراعظم قوم کو آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر بھی ردعمل دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلد قوم سے خطاب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلد قوم سے خطاب کرکے قوم کو آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے متعلق آگاہ کریں گے اور اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی ممکنہ احتجاجی تحریک سے متعلق بھی ردعمل دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ بہترین ہے اس میں سخت شرائط نہیں ہیں۔ سعودی عرب اور چین نے پاکستان کی مدد کی۔ دوست ممالک مدد نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ماضی کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت آج ملک کی یہ حالت ہوئی ہے۔ 10 سال کے اندر تباہ کی گئی معیشت کوٹھیک کررہے ہیں۔ یہ سارے چور اکٹھے ہونا چاہتے ہیں عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔ لوگوں کو بلاول اور مریم کے

افطار میں ملنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے ۔ دونوں نے ایک دوسرے کو کرپٹ کہا، یہ کرپٹ ٹولہ ابھی اکٹھا ہو رہا ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ کرپٹ سیاسی مافیا اکنامی کے ذریعے بلیک میل کرنا چاہتا ہے۔ پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والا سیاسی مافیا نئے نظام کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے۔ 22 سال تک اس گلے سڑے نظام کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ وعدہ ہے کہ عوام کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پاکستانی عوام کے ساتھ کبھی بےوفائی نہیں کروں گا، کرپٹ سیاسی مافیا حالیہ اقتصادی بحران سے حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں خیبرپختونخوا کی کابینہ اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی کرپٹ سیاسی مافیا سے نجات سے ہی ممکن ہوگی۔ کرپٹ سیاسی مافیا حالیہ اقتصادی بحران سے حکومت کو بلیک میل کرناچاہتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہم نے سب سے اچھا معاہدہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں سخت شرائط نہیں، میں پاکستانی عوام کے ساتھ کبھی بےوفائی نہیں کرونگا، انہوں نے کہا کہ ملک میں عارضی

معاشی بحران ہے۔ جب ہم اقتدار میں آئے تو فارن ایکسچینج دو ہفتے کی امپورٹ کیلئے رہ گئے تھے، دوست ممالک ہماری مد د نہ کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا۔ چین کے ساتھ معاہدے سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولے کے اکٹھے ہونے پر حیرت نہیں ہے، بلاول بھٹو اور مریم نواز ایک دوسرے پر کرپٹ ہونے کا الزام لگاتے تھکتے نہیں تھے اور اب وہ دونوں افطاری پر اکٹھے ہورہے ہیں، میں بہت جلد عوام سے خطاب کروں گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Eid Ul Fitr 2024 Date Latest Updates

Eid Ul Fitr 2024 Date Latest Updates

Views 62 | 09-04-2024
Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Views 45 | 10-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.