Maryam Nawaz Ko Chai Pesh Ki Bilawal Ne
Posted By: Akram on 20-05-2019 | 10:12:06Category: Political Videos, Newsمریم نواز کا بلاول کے افطار ڈنر کے بعد اہم پیغام
لاہور (نیوزڈیسک) گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو افطار ڈنر پر مدعو کیا جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی شرکت سب کی توجہ مرکز بنی رہی۔مریم نواز زرداری ہاؤس پہنچیں تو بلاول بھٹو نے خود دروازے پر ان کا استقبال کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے افطار
ڈنر کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کر دیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو خوش اخلاق میزبان بھی قرار دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو زرادری کا شکریہ ادا کرتی ہوں انہوں نے نہایت اچھی افطاری کا اہتمام کیا۔خصوصی طور پر کھانے کے درمیان اٹھنے اور مجھے چائے پیش کرنے پر،آپ بہت خوچ اخلاق میزبان ہیں۔ امید ہے یہ میٹنگ افرات زر اور نااہلی کے باعث پس جانے والے پاکستان کی آواز بنے گی۔ نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، سینئر نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتی ہوں، بلاول میری والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے آئے، اس وقت ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو میرے والد کے پاس جیل گئے، مجھے بہت اچھا لگا، اس لیے یہ پہلی ملاقات نہیں ہے۔ میڈیا میں کہا گیا کہ میری پہلی ملاقات ہورہی ہے۔۔ انہو ں نے کہا کہ چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کا فائدہ ہوا، پہلی بار پاکستان میں جمہوری حکومتوں نے مدت پوری کی۔جس کو بھی لوگوں نے ووٹ دیا،
ووٹ کی عزت ہوئی ،سی اوڈی ختم نہیں ہوا، ہم اس کو آگے لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگسیاسی مخالف رہے ، والدین کی تربیت ایسی ہے کہ جب ملتے ہیں توخلوص سے ملتے ہیں۔ سیاسی مقابلہ میدان میں کرتے ہیں اور دکھ سکھ میں خلوص کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












