Bollywood Actress Katrina Kaif Ne Khamoshi Tod Di
Posted By: Akram on 20-05-2019 | 18:03:39Category: Political Videos, Newsرنبیرکپور سے بریک اپ پر کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی باربی ڈول کے نام سے مشہور اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے تعلق کو ختم ہو ئے تقریباً 3 سال کا عرصہ گزر گیا ہے جس پر پہلی مرتبہ کترینہ نے خاموشی توڑ دی ہے۔کترینہ کیف نے ایک میگزین کو انٹرویودیتے ہوئے اپنے اور رنبیر کے تعلق سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے ک
میں نے اپنے اور رنبیر کے بریک اپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میرے لیے یہ مثبت اقدام ثابت ہوا ہے۔فلم فطور کی ہیروئن کا کہنا ہے کہ اب اْن کی زندگی 80 فیصد کام اور 20 فیصدذاتی زندگی پر مشتمل ہے، کترینہ نے کہا کہ زندگی میں آپ کا ہر چیز پر اختیار نہیں ہوتا ہے، کچھ چیزیں آپ کے ہاتھ سے نکل جاتی ہیں جسے وقت پر سنبھال لینا ہی اچھا ہوتا ہے، اور میں اسے مثبت لیتی ہوں، زندگی میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔باربی ڈول نے مزید کہا کہ میں نے جذباتی طور پر بہت بْرا واقت دیکھا ہے ، یقیناً بریک اپ بْرا ترین وقت ہوتا ہے اور آپ کو توڑ دیتا ہے اور میں نے یہ سب محسوس کیا ہے، مگر میں اسے سیکھنے کا عمل قرار دوں گی۔2 منٹ ذرا بیٹھ کر سوچیں کیا آپ ایسے زندگی گزار سکتے ہیں؟ نہیں نا! بس خدا پر یقین ہو تو آپ سب برداشت کر جاتے ہیں اور اچھا محسوس کرتے ہیں۔جبکہ دوسری طرف فلم برفی کے ہیرو رنبیرکپورکو بھارتی فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کی شکل میں نیا پیار مل گیا ہے اور ان دونوں کی شادی کی خبریں بھی کافی گرم ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ اپنی اگلی فلم’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی جوکہ رواں سال 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











