Jaali (Fake) Degree Sar Par Gayi
Posted By: Kabir on 22-05-2019 | 09:42:53Category: Political Videos, Newsجعلی ڈگری سرپڑگئی ۔۔۔ ن لیگ کے اہم ترین رکن اسمبلی کی نااہلی کی خبر نےتہلکہ مچادیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے پی پی 241 محمد کاشف چوہدری پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چوہدری ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔ بدھ کو کیس کی سماعت
جسٹس عامر فاروق نے کی۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کاشف چودہری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر کاشف چوہدری نے 2018 کی الیکشن میں حصہ لیا۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہبیان حلفی میں 2018 اور 2013 کی الیکشن میں اپنی نااہلی کا ذکر نہیں کیا اور اصل حقائق چھپائے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کاشف چوہدری 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چوہدری ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک کے لئے ملتوی کر دی۔دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میاں بلیغ الرحمان کے گھر جا کر ان کی اہلیہ اور بیٹے کے لیے تعزیت کی، تاہم اس دوران تعزیت کے لیے بیٹھی محفل کو انھوں نے سیاسی جلسہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی کیپٹن صفدر، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ، پرویز رشید اور مائزہ حمید گجر کے ہم راہ سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن کے گھر آمد ہوئی۔مریم نواز نے بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے کی ناگہانی موت پر ان سے تعزیت کی، اس دوران انھوں نے کارکنوں سے خطاب بھی کر ڈالا۔مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، تعزیت کے لیے بیٹھے افراد مریم نواز کے حق میں سیاسی نعرے بھی لگانے لگے۔ اوراب مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے پی پی 241 محمد کاشف چوہدری پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

Sardar Zari Tabassum Habib, Vice President Abbottabad District, important meeting with Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf
Indian aviation continues to decline - Modi faces humiliation worldwide
Pakistan Army launches full-scale counter-offensive against Afghan Taliban aggression under Operation Ghazbad-ul-Haq
The United States has imposed new sanctions on 35 Iranian entities and individuals.
UAE announces withdrawal from OPEC and OPEC+ organizations from May 1












