Group Photo Banwaane Keliye Sab Line Mein
Posted By: Akram on 22-05-2019 | 10:11:06Category: Political Videos, Newsگروپ فوٹو بنوانے کیلئے سب لائن میں کھڑے ہوئے تو شاہ محمود قریشی کو دیکھ کر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کیا کیا ؟
بشکک (نیوزڈیسک)کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا جس دوران سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی ایک دوسرے کی بگل میں کھڑے تھے تاہم جب گروپ فوٹو کی باری آئی تو بھارتی وزیر خارجہ بوکھلا گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کے بعد جب تمام وزرائے خارجہ گروپ فوٹو
بنوانے کیلئے کھڑے ہوئے تو اپنے بازو میں شاہ محمود قریشی کو دیکھ کر سشما سوراج بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئیں اور انہوں نے فٹا فٹ اپنی جگہ تبدیل کر لی اور دوسری طرف جا کر کھڑی ہو گئیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے تاہم اگلے روز پاکستان نے بھی اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھر پور جواب دیا لیکن ایک مرتبہ پھر بھارتی فضائی نے سرحد کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی جس پر پاکستان نے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا جسے بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی کیلئے رہا کرنے کا اعلان کیا ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











