Ek Shakhs Ko 1.2 KG Ka Pathar (Stone) Mila
Posted By: Joshi on 22-05-2019 | 12:18:05Category: Political Videos, Newsمعروف شہر میں ایک شخص کو ڈیڑھ کلو کا پتھر ملا ، تحقیق پر وہ پتھر دراصل کیا چیز نکلی
پرتھ(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف شہر میں ایک شخص کو ڈیڑھ کلو کا پتھر ملا ، تحقیق پر وہ پتھر دراصل کیا چیز نکلی ، دیکھنے والے سارے لوگ ششدر ۔۔سونے کے متلاشی آسٹریلوی شخص کو کالگورلئی شہر سے 1.4 کلو گرام وزنی سونے کا پتھر ملا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شوقیہ طور پر سونے کی تلاش کرنے والے آسٹریلوی شہری نے
کالگورلئی سے دھاتوں کا سراغ لگانے والے عام سے آلے (میٹل ڈٹیکٹر) کی مدد سے تقریباً ڈیڑھ کلوگرام وزنی اور 18 انچ لمبا سونے کا پتھر ڈھونڈ نکالا ہے۔ آسٹریلوی شہری نے سونے کے پتھر کو سونے کے ایک تاجر کو دکھایا تو اس نے تصدیق کرتے ہوئے سونے کے پتھر کی قیمت ایک لاکھ آسٹریلوی ڈالر بتائی جو ایک کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ ان علاقوں سے سونے کے ذرات ملتے رہتے ہیں تاہم اتنا وزنی اور بڑا سونے کا پتھر کبھی نہیں ملا۔ آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی میں معدنیات کے پروفیسر سام اسپیئرنگ کا کہنا ہے کہ مغربی علاقے بالخصوص کالگورلئی معدنیات سے مالا مال علاقہ ہے جہاں مختلف دھاتوں کے ذخائر موجود ہیں جن میں سونا بھی شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ دور دراز سے لوگ اس علاقے میں آتے ہیں۔ پروفیسر اسپیئرنگ کا مزید کہنا تھا کہ سونے کے ذرات ملتے رہتے ہیں تاہم اتنا وزنی سونے کا پتھر ملنا حیران کن ہے۔ آسٹریلوی حکومت کو اس حوالے سے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، قدرتی وسائل اور معدنیات سے ملک کی تعمیر و ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











