Muhabbat (Love) Ki Koi Umar (Age) Nahi Hoti
Posted By: Ahmed on 22-05-2019 | 12:22:18Category: Political Videos, News’’محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔۔۔۔‘‘ پورا ملک حیرت میں مبتلا ہو گیا، سابق صدر نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا
برازیل (ویب ڈیسک)کرپشن کے الزامات میں سزا کاٹنے والے برازیل کے سابق صدر لوئس ڈی سلوا نے دوسری شادی کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر سے ملاقات کے بعد ان کی کابینہ کے سابق وزیر لوئیس کالوس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا کہ سابق صدر
لوئس ڈی سلوا محبت میں گرفتار ہو چکے ہیں اور جیل سے نکل کر پہلا کام جو وہ کریں گے وہ شادی ہے۔سابق صدر نے جس خاتون کو شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس کا نام تاحال منظر عام پرنہیں آسکا۔قید کے باوجود سابق صدر جسمانی اور نفسیاتی طور پر صحت مند ہیں۔یاد رہے 73سالہ سابق صدر ڈی سلوا کی بیوی کا دوسال قبل انتقال ہو گیا تھا۔پہلی بیوی 43سال تک ان کی جیون ساتھی رہی، ان کی زندگی میں انہوں نے کبھی دوسری شادی کا نہیں سوچا۔

MQM Pakistan central leader Syed Mustafa Kamal announced the formation of a united healthcare committee.
Significant success in livestock sector, Russian vaccine supply restored
FBR proposes heavy fines for those not joining digital system
Ebola outbreak in Congo out of control, death rate raises alarm for international community
State Bank decides to maintain interest rate at 11.5%
Government declares public holiday on 1st Muharram












