Main Dekhta Hoon Dollar Neeche Kaise Nahi Aata - Actor Shaan
Posted By: Akbar on 22-05-2019 | 12:24:32Category: Political Videos, Newsمیں دیکھتا ہوں کہ ڈالرکیسے نیچے نہیں آتا ۔۔۔ کروڑوں دلوں میں بسنے والے اداکار شان میدان میں آگئے، بڑا کام کردکھایا
کراچی (ویب ڈیسک) اداکار شان روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے۔اداکار شان نے ٹویٹر پر ڈالر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی روپیہ خریدا جائے خواہ چھوٹی رقم ہی کیوں نہ ہو اس سے شروعات کی جائے، مثلا 50، 100 یا 1000 ڈالر سے
شروع کرتے ہوئے اس کے بدلے پاکستانی روپے حاصل کریں اور اس موقع پر کوئی سوال نہ کریں کیونکہ یہ ایک مشترکہ مسئلہ ہے جو اب خطرہ بن چکا ہے، ہم ایک دوسرے سے عدم اتفاق کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں لیکن اپنے مستقبل اور بقا پر ہمیں ایک ہونا چاہیے۔شان نے یہ بھی کہا کہ ہماری کرنسی ہمارا فخر ہے ہم پر جو معاشی حملے ہورہے ہیں وہ ہماری آزادی اور زندہ رہنے کے حق کے لیے ایک چیلنج ہیں اس جنگ میں ہمیں معاشی سپاہی بن کر اپنے روپے کا دفاع کرنا ہے۔شان نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے اس ہیش ٹیگ#buybackpakRs کے ذریعے یہ اپیل کی جاتی ہے ڈالر واپس دیں اور پاکستانی رقم لیں خواہ اس کی تعداد تھوڑی ہی کیوں نہ ہو اس پیغام کو شیئر کرکے آگے بڑھائیں۔واضح رہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے مہم جاری ہے جب کہ کئی لوگوں کی جانب سے ڈالر جلانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر دیکھی گئی ہیں۔ اداکار شان روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے۔اداکار شان نے ٹویٹر پر ڈالر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی روپیہ خریدا جائے خواہ چھوٹی رقم ہی کیوں نہ ہو اس سے شروعات کی جائے، مثلا 50، 100 یا 1000 ڈالر سے شروع کرتے ہوئے اس کے بدلے پاکستانی روپے حاصل کریں اور اس موقع پر کوئی سوال نہ کریں کیونکہ یہ ایک مشترکہ مسئلہ ہے جو اب خطرہ بن چکا ہے

MQM Pakistan central leader Syed Mustafa Kamal announced the formation of a united healthcare committee.
Significant success in livestock sector, Russian vaccine supply restored
FBR proposes heavy fines for those not joining digital system
Ebola outbreak in Congo out of control, death rate raises alarm for international community
State Bank decides to maintain interest rate at 11.5%
Government declares public holiday on 1st Muharram












