Breaking News - Pakistan Ka Ek Aur Shahkaar
Posted By: Akram on 23-05-2019 | 00:20:43Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز : پاکستان کا ایک اور شاہکار۔۔۔ پاکستان نے تباہ کن میزائل کا کامیاب تجزبہ کر لیا ، دشمنوں کی نیندیں حرام
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شاہین 2، 1500 کلومیٹر تک
ہدف کو نشانہ بنانے اور روایتی و ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ میزائل تجربے سے پاکستان کی خطے میں کم از کم مزاحمت برقرار رکھنے کی صلاحیت بڑھی ہے۔ دوسری جانب اکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کا میاب تجربہ کرلیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شاہین ٹوخطےمیں دفاعی صلاحیتوں کوتقویت دینےکاباعث ہے۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کا کا میاب تجربہ کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شاہین ٹوبیلسٹک میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ، شاہین ٹو خطے میں دفاعی صلاحیتوں کوتقویت دینےکاباعث ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میزائل زمین سےزمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتاہے، شاہین ٹواسٹریٹجک ضروریات کومؤثرانداز میں پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا شاہین ٹو میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ، بلیسٹک میزائل روایتی اورنیوکلیئر وارہیڈ لے جاسکتا ہے۔کامیاب تجربے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کےسربراہان نے سیاستدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی۔ صدر مملکت عار ف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے نے بھی اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال کے پہلے ماہ کی 31 تاریخ کو ایک اور نصراللہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو دورانِ پرواز ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا جو کامیاب رہا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












