Top Rated Posts ....
Search

Pak Bahria (Pakistan Navy) Ki Badi Kamyaabi

Posted By: Akram on 23-05-2019 | 07:36:01Category: Political Videos, News


پاکستان کے دفاعی اثاثوں میں اضافہ
اسلام آباد (نیوزڈیسک) کراچی شپ یارڈ میں تیار کردہ میری ٹائم پٹرول ویسل کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لیے تعمیر کی گئی جدید 1500 ٹن میری ٹائم پیٹرول ویسل کی لانچنگ کی تقریبکراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل

کلیم شوکت اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈرل کلیم شوکت نے کہا کہ جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ سینسر اور آلات سے آراستہ ہے جو پاکستان کے دفاعی اثاثوں میں اہم اضافہ بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جہاز پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ کی سیکورٹی میں اہم کردار ادا کرے گا،وائس چیف آف نیول اسٹاف نے مزید کہا کہ میری ٹائم شعبے کے لیے کراچی شپ یارڈ کی خدمات قابل تحسین ہیں جب کہ پاک بحریہ جہاز سازی کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 1500ٹن کی میری ٹائم پیٹرول ویسل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے لیے چین کے تعاون سے بنائی گئی۔تاہم اس کی تیاری کے مراحل میں کراچی شپ یارڈ میں مکمل کیے گئے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس، سی ایس ٹی (چائنہ) اور ہوانگ پو شپ یارڈ (چائنہ) کو قبل از وقت اس اہم سنگِ میل کی تکمیل پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ پراجیکٹ پاک چین دوستی کی ایک لازوا ل ا ور درخشاں مثال ہے۔ جب کہ ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گہا کہ یہ یہ میری ٹائم ویسل ایک کثیر المقاصد جہاز ہے جو کہ سٹیل ہل اور المونیم سپر اسٹرکچر کا حامل ہے اوریہ جہاز 95 میٹر طویل اور 12.2 میٹر عرض کا حامل ہے جبکہ یہ 26 ناٹ کی رفتار حاصل کر سکتا ہے۔ یہ جہاز چائنہ شپ بلڈنگ اینڈ ٹریڈنگ کارپوریشن ) سی ایس ٹی سی( اور ہوانگ پو شپ یارڈ (چائنہ) کے تکنیکی تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ جہاز پاکستان کی بحری تجارتی حدود میں بحری سیکیورٹی کے نفاد اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے لیے تمام تر سازوسامان سے لیس ہے۔۔تقریب میں حکومتِ پاکستان، پاک بحریہ ، چائنہ شپ بلڈنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی، ہوانگ پو شپ یارڈ اور کراچی شپ یارڈ کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 243 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 33 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.