Murad Saeed Ne Tamaam Wazaraa Ko Peeche Chhod Diya
Posted By: Akram on 24-05-2019 | 07:16:19Category: Political Videos, Newsعوام کو ایسا سرپرائز دے دیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی ہدایت پر”ہم سفر” ایپ کا نیا ورژن لانچ کر دیا گیا، سفری سہولتوں کے لئے بنائی گئی ایپلی کیشن آئی اوایس آپریٹنگ سسٹم پرمتعارف کرایا گیا ہے ، ایپ کے ذریعے سفر سے پہلے بارش، دھند، ٹریفک صورتحال معلوم کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹرویزاور ہائی ویز پر سفر کرنے والے
مسافروں کے لئے اچھی خبر آگئی ، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی ہدایت پر “ہم سفر” ایپ کا نیا ورژن لانچ کر دیا گیا۔ سفری سہولتوں کے لئے بنائی گئی ایپلی کیشن کو آئی اوایس آپریٹنگ سسٹم پر متعارف کرایا گیا ہے ، انٹیلی جینٹ انٹرفیس وائس سسٹم پر مشتمل ایپ اب آئی فون یوزرز کودستیاب ہوگی ، اس سےپہلےایپلی کیشن صرف اینڈرائڈصارفین ہی استعمال کر سکتے تھے۔ موبائل صارفین ایمرجنسی میں موٹر وے کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ ایپ مسافر کا ہنگامی پیغام فوری طور پر کنٹرول روم تک ٹرانسمٹ کرتی ہے، جس سے موٹر وے پر موجودامدادی ٹیمیں مسافروں کی بروقت مدد کر رہی ہیں۔ ایپ کے ذریعے امدادی ٹیم کی روانگی اور موجودہ لوکیشن مسافر براہ راست مانیٹر کر سکتا ہے جبکہ سفر سے پہلے بارش، دھند، ٹریفک کی صورتحال معلوم کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے نومبر 2018 میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) اور موٹر وے پولیس کی جانب سے موبائل ایپلی کیشن ہمسفر کا آغاز کیا گیا تھا۔ وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کے اشتراک سے ہمسفر
ایپ کا اجرا کیا گیا ، دوران سفر مسافروں کو ہر ممکن سہولت کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا روڈ نیٹ بڑھانے اور محفوظ کرنے سے کاروباری مواقع بڑھتے ہیں، ہمارا مقصد لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












