Awaam Ki Badi Mushkil Hal Ho Gayi
Posted By: Joshi on 24-05-2019 | 07:18:58Category: Political Videos, Newsعوام کی بڑی مشکل حل ہو گئی ، وفاقی وزیر مراد سعید نے کونسی سہولت متعارف کراتے ہوئے شانداراعلان کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)وزارت مواصلات نے سفری سہولیات کے لئے بنائی گئی ایپلیکیشن آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر بھی متعارف کروا دی ۔انٹیلی جنٹ انٹرفیس وائس سسٹم پر مشتمل ایپلی کیشن اب آئی فون یوزرز بھی استعمال کر سکیں گے،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی ہدایت پر ہم سفر ایپ کا ورڑن آئی او ایس پر لانچ کر دیا گیا،اس سے قبل ایپلیکیشن صرف اینڈرائڈ صارفین ہی استعمال کر سکتے تھے،ایپ کے ذریعے تمام موبائل صارفین ایمرجنسی کی صورت میں موٹر وے کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں،ایپلی کیشن مسافر کا ہنگامی پیغام فوری طور پر کنٹرول روم تک
ٹرانسمٹ کرتی ہے،ایپلی کیشن کے استعمال سے موٹر وے پر موجود امدادی ٹیمیں مسافروں کی بروقت مدد کر رہی ہیں۔ امدادی ٹیم کی روانگی اور موجودہ لوکیشن مسافر براہ راست مانیٹر کر سکتا ہے،ایپ کے ذریعے سفر سے قبل بارش , دھند یا ٹریفک جام کی پیشگی اطلاع بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











