Open University Ne 3 or 4 June Ke Papers
Posted By: Kabir on 24-05-2019 | 07:19:54Category: Political Videos, Newsاوپن یونیورسٹی نے 3اور 4جون کے پیپرز کا نیا شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد(این این آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ء کے مختلف پروگرامز کے فائنل ملک بھر میں ایک ساتھ11۔جولائی تک جاری رہیں گے ُ بحر حال شعبہ امتحانات نے عید الفطر سے دو دن پہلے یعنی 3اور 4جون کو منعقد ہونے والے پیپرز کا شیڈول تبدیل کردیا ہے ۔ اسی طرح 3۔جون سے9جون تک پورے ملک میں کسی بھی پیپر کا امتحان نہیں ہوگا۔ نئے شیڈول کے مطابق میٹرک ٗ ایف اے/ایف ایس سی کے 3۔جون کو منعقد ہونے والے پیپرز اب 12۔جولائی کو منعقد ہوں گے۔ اسی طرح 4جون کو منعقد ہونے والے پیپرز اب 28۔جون کو منعقد ہوں
گے۔ اے ڈی ای/اے ڈی سی/بی ایڈ)نیو اسکیم(بی اے/بی بی اے/پی جی ڈی/بی ایس/ایم اے/ایم ایس سی/ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے 3۔جون کو منعقد ہونے والے پیپرز کی نئی تاریخ 12۔جولائی جبکہ 4۔جون والے پیپرز کی نئی تاریخ 15۔جولائی مقرر کی گئی ہے۔ ان پیپرز کے امتحانی مراکز اورٹائمنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پہلے سے جاری رول نمبر سلپس امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گے۔

Government declares public holiday on 1st Muharram
Ebola outbreak in Congo out of control, death rate raises alarm for international community
State Bank decides to maintain interest rate at 11.5%
Ali Zafar's historic concert in Canada, more than 45,000 people attend
The beginning of the new Islamic year, the Kaaba's covering was changed












