Pakistani Actor Ke Bhai Ne Khukashi (Suicide) Kar Li
Posted By: Abid on 24-05-2019 | 07:22:05Category: Political Videos, Newsپاکستان کے معروف اداکار کے بھائی نے خودکشی کر لی۔۔۔ وجہ انتہائی افسوسناک
جیکب آباد (ویب ڈیسک) ملک کے نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کر لی۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی حدود قصبہ مدد پور میں نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی سہیل خان کھوسہ نے خود کو کمرے میں بند کر کے خود پر گن کا فائر کر کے خودکشی کرلی ہے۔ واقعے کی اطلاع پر حدود کی پولیس
نے پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش کو نکالا اور لاش کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی۔ حدود قصبہ مدد پور کی پولیس کے مطابق سہیل خان کھوسہ نے جائیداد کے تنازعے پر خود کشی کی ہے۔ خودکشی کے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔




TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











