Salman Khan Aaj Shadi Ki Date Ka Elaan Karein Ge
Posted By: Akram on 24-05-2019 | 07:22:43Category: Political Videos, Newsانتظار کی گھڑیاں ختم !سلمان خان آج شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے ؟
اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی شادی سے متعلق ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ وہ کب اور کس کے ساتھ شادی کریں گے، ایسے میں سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کی تاریخ کس دن بتا رہے ہیں۔بھارتی رپورٹ کے مطابق سلمان خان سے ممبئی مرر کی جانب سے لیے گئے انٹر ویو کے دوران ایک سوال پوچھا گیا کہ آپ شادی کب
کر رہے ہیں؟ جواب میں سلمان خان نے ہنستےہوئے کہا کہ میرے خیال میں مجھے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان 23 مئی کو کرنا چاہئے۔آج گزشتہ ماہ سے جاری بھارت میں لوک سبھا الیکشن کےنتائج کا دن بھی ہے جس پر سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ بھارتی عوام الیکشن کے نتائج میں زیادہ د لچسپی رکھتے ہیں یا اُ ن کی شادی میں۔بھارتی فلموں کے53 سالہ کنوارے اداکار سلمان خان کو بچے بہت پسند ہیں، وہ اپنے بھانجے بھتیجوں کے ساتھ اکثر اوقات وقت گُزارتے اور کھیلتے نظر آتے ہیں اور بچوں کے ساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔اس حوالے سے یہ خبربھی سامنے آئی ہے کہ سلمان خان نے سروگیسی کے عمل کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی اگلی آنے والی فلم ’بھارت‘ ہے جس میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گے، فلم آئندہ ماہ 5 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











