Top Rated Posts ....
Search

Sangeen Ilzamaat Achaanak Wazir E Kanoon

Posted By: Akram on 24-05-2019 | 22:22:00Category: Political Videos, News


سنگین الزامات: اچانک وزیر قانون فروغ نسیم بھی میدان میں اتر آئے ، چیئرمین نیب کے حوالے سے قوم کو بڑی باتیں کہہ دیں
کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ایماندار انسان ہیں، ہم ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ اچھا کام کررہے ہیں۔وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ایم کیو ایم افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا
چیئرمین نیب سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، حکومت چاہتی ہے چیئرمین نیب کام کریں، وہ ایمانداری سے کام کررہے ہیں۔فروغ نسیم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسی کی وجہ سے حکومت کرنا مشکل کام ہے، عمران خان اگر وزیراعظم نہ ہوتے تو آج ڈالر پتا نہیں کہاں پہنچ جاتا، ماضی کے قرضوں کی وجہ سے موجودہ حکومت کو قرضے لینا پڑ رہے ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بڑے پیمانے پر قرضے لیے، قرضہ اتارنے کے لیے قرضے لینا پڑ رہے ہیں، حکومت صحیح سمت میں کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان، خالد مقبول سمیت حکومت کا ایجنڈا کھانا پینا نہیں ہے، حکومت کا ایجنڈا ملکی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے، بہت مشکل سے ایک حقیقی جمہوری حکومت آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا حق ہے کوئی بھی تحریک چلائیں، اپوزیشن والے اگر حکومت گراسکتے تو بہت پہلے گرا چکے ہوتے، جو اپوزیشن کا کام ہے وہ کریں جو ہمارا کام ہے وہ ہم کررہے ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں۔ دوسری جانب سماجی رہنما سردار اعظم رشید نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف آڈیو ویڈیو ریلیز کرنے والے گینگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیور کی بیٹی ہے اور اس گروہ کاپی ٹی ایم کے ساتھ بھی رابطہ ہے،اس گینگ کے پیچھےکتنے بڑے ہاتھ ہیں انہیں بے نقاب کرنا چاہیے کیونکہ اس میں بڑے بڑے لوگ شامل ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 40 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.