Top Rated Posts ....
Search

Bas Bohat Ho Gaya Ab Aur Nahi

Posted By: Abid on 26-05-2019 | 08:33:58Category: Political Videos, News


’’ بس بہت ہو گیا اب اور نہیں ۔۔۔‘‘پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے لاکھوں افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا وقت آگیا
پشاور (نیوزڈیسک) افغان مہاجرین کے عید الفطر کے بعد ڈیڈلائن ختم ہونے اور انہیں وطن واپس بھیجوانے اور ممکنہ طور پر ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں گزشتہ سال 8مہینے کی توسیع کی تھی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں اب تک 9دفعہ

توسیع کی جا چکی ہیں ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن جون میں ختم ہو جائیگی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے جون میں ختم ہونے کے فیصلے کے پیش نظر ان کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہ کرنے کے لئے بھی چاروں صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے 26لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہ کرنے اور وفاقی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جا رہا ہے ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں مزید توسیع نہ ہونے پر صوبائی حکومتوں سے بھی مشاورت شروع کر دی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتوں نے پہلے بھی توسیع کی مخالفت کی تھی ۔ دہشت گردی کے بعض واقعات میں افغان مہاجرین ملوث پائے گئے ہیں ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Shahid....PTI Ke Haq Mein Bol Pare

Shahid....PTI Ke Haq Mein Bol Pare

Views 49 | 11-09-2024
Imran Khan Ka Inkaar...breaking news

Imran Khan Ka Inkaar...breaking news

Views 38 | 14-09-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.