Bas Ab Hakoomat Ka Waqt Khatam
Posted By: Ahmed on 26-05-2019 | 08:35:28Category: Political Videos, Newsمزید ٹائم نہیں دے سکتے،عید کے بعد یو ٹرن حکومت کے خلاف لانحہ عمل تیار کرینگے ، سید خورشید شاہ
رانی پور (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ٹائم پیرڈ ختم ہو چکا ہے، مزید ٹائم نہیں دے سکتے،عید کے بعد یو ٹرن حکومت کے خلاف لانحہ عمل تیار کریں گے،کبھی ضیاء الحق نے قانون کو پامال کیا تو کبھی کارگل کا سانحہ ہوا ان سے حساب کون لے گا سکندر مرزا سے لے کر جنرل ایوب، جنرل
یحییٰ، جنرل ضیاء الحق سے لے کے جنرل مشرف تک سب نے ملک کو اندھیرے میں ڈالا۔ میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ 40 سال سے ملک لوٹنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، کبھی ضیاء الحق نے قانون کو پامال کیا تو کبھی کارگل کا سانحہ ہوا کون لے گا ان سے حساب سکندر مرزا سے لے کر جنرل ایوب، جنرل یحییٰ، جنرل ضیاء الحق سے لے کے جنرل مشرف تک سب نے ملک کو اندھیرے میں ڈالا۔خورشید شاہ نے کہاکہ افطار پارٹیوں میں سیاستدانوں کا ملنا ہوتا رہتا ہے مگر یہاں افطار پارٹی نے لوگوں کی نیندیں اڑا دی ہیں، پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل سکتی ۔انہوں نے اپنے وزراء ہٹا کر مشرف دور کے وزیر رکھ لیے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عید کے بعد اس یو ٹرن حکومت کے خلاف لانحہ عمل تیار کریں گے، موجودہ حکومت کا ٹائم پیرڈ ختم ہو چکا ہے، مزید ٹائم نہیں دے سکتے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











