Check Post Par Hamle Ki FIR Ki Details
Posted By: Akram on 27-05-2019 | 18:14:32Category: Political Videos, Newsشمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی ایف آئی آر کی تفصیلات
لاہور: پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کیخلاف ایف آئی آر میں 10دفعات شامل کی گئیں،مقدمے میں دہشتگردی، 302، اوردفعہ 324بھی شامل ہے،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
مقدمے میں دہشتگردی، 302، اور 324سمیت 10دفعات شامل کی گئیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی ایم ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ایف آئی آرمیں محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت 9 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی ایم کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں پیش کردیا گیا، علی وزیرپاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کا الزام ہے،خرقمر میں چیک پوسٹ پرحملہ کرنے اور دہشتگردوں کو چھڑوانے کے الزام میں علی وزیر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











