Farishta Ke Qatil o Zayaadati Ka Case
Posted By: Abid on 28-05-2019 | 03:54:53Category: Political Videos, Newsفرشتہ کے قتل و زیادتی کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، بچی گھر سے کہاں جانے کیلئے نکلی؟سب سامنے آگیا، ہمسایہ افغان باشندہ گرفتار
اسلام آباد (این این آئی)فرشتہ کے قتل و زیادتی کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔جیو فینسنگ کے مطابق فرشتہ 15 مئی کی شام والدہ کو اپنی دوست وفا کے گھر جانے کا کہہ کر گھر سے نکلی لیکن دوست کے گھر نہیں پہنچی۔کیس کی سب سے اہم گرفتاری فرشتہ کا ہمسایہ افغان باشندہ ناصر ہے، جسے لاش ملنے کی جگہ سے زیرحراست لیا گیا، ملزم گوجر خان کی خاتون کے قتل میں بھی ملوث تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق فرشتہ کے گھر کے اطراف 50 گھروں کا سروے کیا گیا، جائے وقوعہ سے جوس کا ڈبہ اور پلاسٹک گلاس بھی
ملے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے کئی ٹیلی فونک کالز بھی ٹریس کی ہیں، تاہم پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس میں تاخیر سے پولیس تحقیقات سستی کا شکار ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











