Tabdeli Aa Nahi Rahi Aa Gayi Hai
Posted By: Akram on 28-05-2019 | 03:55:25Category: Political Videos, Newsتبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ، تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی بجلی چوری میں ملوث نکلا، تحقیقات میں الزام ثابت،مقدمہ درج کرلیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی راناقاسم نون کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج،واپڈا حکام کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا قاسم کے ڈیرے میں بجلی کے 5 غیر قانونی پول اور 25 کے وی اے کا غیر قانونی ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کرکے چلائی جا رہی تھی۔رانا قاسم کا ڈیرہ 1 ایکٹر اراضی پر مشتمل ہے جس میں 5 غیر قانونی بجلی کے پول بھی لگے ہوئے تھے۔ ایس ڈی او میپکو ڈویژن سکندر آباد عارف راجا کی جانب سے 3 ماہ قبل تھانہ صدر میں رانا قاسم نون کے خلاف بجلی چوری کرنے کا مقدمہ
درج کرنے کی درخواست دی تھی جس پر انکوائری جاری تھی۔واضح رہے حکومت نے بجلی چوری روکنے کے لیے ملک بھر میں مہم شروع کررکھی ہے ۔ بہترین کارکردگی پر حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے وزیر توانائی عمر ایوب کو شاباش بھی دی تھی ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











