Deepika Padukone Ne Acting Kahan Se Seekhi
Posted By: Kabir on 28-05-2019 | 03:58:48Category: Political Videos, Newsدپیکا پڈوکون نے اداکاری کہاں سے سیکھی ؟انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا
اسلام آباد(نیو زڈیسک)لاکھوں دلوں میں دھڑکنے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ دیپکا پیڈوکون نے ماؤں کے عالمی دن پر انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہوں نے اداکاری میں مہارت کہاں سے حاصل کی ہے ۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماؤں کے عالمی دن پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے
جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکاری میں مہارت کہاں سے حاصل کی ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کو رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی اداکارہ دیپکا پیڈکوون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کی والدہ اُجالا پڈوکون ایک فیملی ڈنر کے دوران کچھ ڈانس ٹپس دیتی نظر آ رہی ہیں، اسی دوران وہاں موجود دپیکا پڈوکون سمیت سبھی لوگ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے ساتھ میں لکھا کہ ’ اب ہمیں پتا چلا کہ میں نے اداکاری میں مہارت کہاں سے حاصل کی۔ میری دوست، میری رہنما، اینکر اور نظم و ضبط کی پابند اور میری رول ماڈل، ماؤں کا عالمی دن مبارک۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












