Breaking News - Saudi Arabia Badi Tabaahi Se Baal Baal Bach Gaya
Posted By: Akram on 28-05-2019 | 08:42:27Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز:سعودی عرب بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا ، تشویشناک اطلاعات موصول
جدہ( ویب ڈیسک) سعودی عرب کا ایک ایئرپورٹ بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا جسے دھماکہ خیز مواد سے بھر ڈرون طیارے کے ذریعے اڑانے کی کوشش سعودی سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ ڈرون طیارہ سعودی عرب کے شہر جیزان (Jizan)کے ایئرپورٹ کی طرف
بڑھ رہا تھا جب سکیورٹی فورسز نے ریڈار کے ذریعے اس کا سراغ لگا لیا اور اسے تباہ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق جیزان سعودی عرب کا سرحدی شہر ہے جو یمن کے بارڈر سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”یہ ڈرون طیارہ یمن میں موجود حوثی باغیوں کی طرف سے لانچ کیا گیا تھا اور اس میں اتنا دھماکہ خیز مواد تھا کہ ایئرپورٹ پر بڑی تباہی آ سکتی تھی۔ “ اس سے قبل حوثی باغیوں کے زیرانتظام چلنے والے ٹی وی چینل ’مسیراہ‘ (Masirah)پر اس بات کا اعتراف کیا گیا اور بتایا گیا کہ حوثیوں کی طرف سے ایک ڈرون سٹرائیک کی گئی ہے جس میں جیزان کے ایئرپورٹ پر واقع ملٹری ہینگرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ واضح رہے کہ یمن میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثی باغی سعودی عرب پر کئی میزائل حملے کرنے کی کوشش کر چکے ہیں تاہم ہر بار سعودی سکیورٹی فورسز نے میزائلوں کو نشانے پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔ حالیہ ہفتوں میں ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











