Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ke Stadiums Mein 4s And 6s Ki Baarish

Posted By: Joshi on 28-05-2019 | 10:58:08Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: پاکستان کے اسٹیڈیمز میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ۔۔۔ کرکٹ کے بین الاقوامی میلے کا اعلان کر دیا گیا
لاہور(نیوز ڈیسک ) بین الاقوامی کرکٹ ملک میں واپس آگئی، ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، 2020 کا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ میں ہوگا، ٹورنامنٹ کا انعقاد ستمبر میں ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل نے منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شائقین کرکٹ کو

بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ ملک میں واپس آگئی ہے۔ایک دہائی سے زائد کے بعد پاکستان میں کسی بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ 2020 کا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد اگلے سال ستمبر میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے باعث ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچ میں رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، شائی ہوپ کے برق رفتار 101 رنز کی بدولت 422رنز کا ہدف دے دیا۔ویسٹ انڈیز کے اوپنرز کرس گیل اور لوئس نے 58 رنز کا آغاز فراہم کیا، گیل 22 گیندوں پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شائی ہوپ اور لوئس نے مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 84 رنز بناکر اسکور 143 تک پہنچایا، لوئس 50 رنز بناکر شائی ہوپ کا ساتھ چھوڑ گئے۔اندرے رسل 54 اور کپتان جیس ہولڈر 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔براوو 25، ہٹمائر 27، بریتھویٹ 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نرس نے ناقابل شکست 21 رنز کی اننگز کھیلی، یوں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 49 اعشاریہ 2 اورز 421 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 50 رنز دے 4 وکٹیں حاصل کیں، ہینری نے 2 جبکہ نیشام اور سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 134 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 133 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.