Top Rated Posts ....
Search

Breaking News - Bharti Fauj Par Hamla (Attack on Indian Army)

Posted By: Kabir on 28-05-2019 | 10:59:15Category: Political Videos, News


بھارتی فوج پر حملہ، متعد د اہلکار نشانہ بن گئے
رانچی( نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے میں 11 اہلکار زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع کوچائی کے جنگلات میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے خصوصی یونٹ ’کوبرا‘ اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری تھا کہ بارودی سرنگ



زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے 8 اہلکار کا تعلق خصوصی یونٹ کوبرا سے ہے جب کہ 3 پولیس اہلکار ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔اس علاقے میں علیحدگی پسند اور ماؤ نواز باغیوں کا تسلط ہے اور بارودی سرنگ دھماکا بھی انہی میں سے کسی ایک کی جانب سے کیا گیا ہے۔ علاقے میں مزید نفری کو طلب کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے کارروائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حالیہ الیکشن کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کو ان کے محافظوں سمیت دھماکے میں ہلاک کردیا گیا تھا جب کہ دیگر دو واقعات میں درجن سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق افغانستان کے صوبے فرح میں افغان فوجیوں کی بس بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔ بس ٹکرانے سے بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس سے بس مکمل تباہ ہوگئی۔ حادثے میں 10 افغان فوج کے اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمال میں واقع صوبے فرح کے ضلع بالا لوک سے افغان فوجیوں کی بس گزر رہی تھی کہ اس دوران زود دار دھماکا ہوا اور گاڑی مکمل طور پہ تباہ ہوگئی۔حکام کے مطابق بس میں سوار فوجی اپنی تنخواہیں وصول کرنے کے لیے کیمپ کی طرف جارہے تھے کہ سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی۔ افغان انٹیلی جنس اداروں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ افغان سرکاری حکام کے مطابق بس بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آئی جوکہ ممکنہ طور پر شدت پسندوں کی جانب سے نصب کی گئی تھی جبکہ فرح صوبے کی کونسل کے رکن شاہ محمود نہامی نے بتایا ہے کہ بم کو سڑک کے کنارے چھپایا گیا تھا اور اس میں خطرناک بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔بارودی سرنگ کے زوردار دھماکے میں بس میں سوار تمام فوجی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ طالبان نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اورانہوں نے اس کارروائی کو ماہِ رمضان میں لانچ کیے گئے آپریشن کا حصہ قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور واقعے میں دہشت گردوں نے کابل میں ایک گھر پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین، 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں جب کہ 2افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغان پولیس حکام کے مطابق بچوں کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا گیا جبکہ بڑوں پر گولیاں ماری گئیں ہیں۔اس وحشیانہ اقدام کو انجام دینے والے مجرمان کی تلاش کے لیے سوبے بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔افگانستان میں رواں ہفتے یہ دہشت گردی کی تیسری بڑی واردات ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 133 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 132 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.