Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Aur...Eham Muaamilaat Tay Paa Gaye

Posted By: Kabir on 28-05-2019 | 18:00:27Category: Political Videos, News


پاکستان اور آذر بائیجان کے مابین جلد ہی براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : پاکستان اور آذربائیجان کے مابین جلد ہی براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوابازی نے گذشتہ آذربائیجان کے سفیرعلی علیزادہ سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین ہوا بازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ ملاقات کے دوران غلام سرور خان کا کہنا تھا

کہ پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات تعظیم اور ایک دوسرے پر بھروسے کی وجہ سے قائم ہیں۔ ملاقات میں آذربائیجان کے سفیر علیزادہ نے کہا کہ آذربایجان بھی پاکستان سے اپنے روابط بڑھانے پر یقین رکھتا ہے۔ 1993ء میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ڈرافٹ ایئر سروس ایگریمنٹ بنایا گیا۔ 30 ستمبر 2009ء میں دونوں ممالک کے درمیان ایک ایم او یو بھی بنایا گیا جس کے تحت پی آئی اے (پاکستان) کو 7 ہفتہ وار فلائٹس پندرہ سو سیٹوں کے ساتھ دی جانا تھیں،اسی طرح ازل سلک وے ویسٹ ( آذربائیجان) کو بھی 7 ہفتہ وار فلائٹس پندرہ سو سیٹوں کے ساتھ دی جانا تھی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ہوائی روابط بنانے کے لیے ترکی ایئر لائن کو استنبول سے لاہور /اسلام آباد با رابطہ باکو کا روٹ دیا گیا مگر کم مسافروں کی وجہ سے ترکی ایئر لائن استنبول ۔ باکو۔ اسلام آباد روٹ کو جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ شعبہ ہوا بازی میں تعلقات بڑھانے کی ایک بڑی وجہ پاکستانی سیاحوں کا آذربایجان جانا ہے۔ گذشتہ کچھ سالوں سے کاروبار اور سیاحت کے لیے بہت سارے پاکستانیوں نے آذربایجان کا رخ کیا ۔ یہاں تک کے باکو کو نیا دبئی بھی کہا

جانے لگا ہے ۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ باکو دوسرے شہروں کی نسبت سستا بھی ہے، صرف ء2018 میں تقریبا 25000 پاکستانی سیاحوں نے آذربائیجان کا رخ کیاجبکہ 2017ء میں 17 556 پاکستانی سیاح آذربائیجان گئے،جنوری 2017ء میں حکومت آذربائیجان نے آن لائن ویزے کا انعقاد کیا جو پاکستان میں بہت جلد مقبول ہوا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 133 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 132 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.