Top Rated Posts ....
Search

Wazaarat E Insani (Human Rights) Jaane Waali

Posted By: Akram on 28-05-2019 | 18:04:18Category: Political Videos, News


وزارتِ انسانی حقوق پنجاب مہندرپال سنگھ کا ویڈیو پیغام جاری
نارووال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی 2019) ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ انسانی حقوق پنجاب مہندرپال سنگھ نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں بھارتی پروپیگنڈہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس عمارت کو گردوارہ بتایا جارہا ہے وہ حویلی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان میں موجود ایک عمارت کے حوالے سے پروپیگنڈہ شروع کر دیا تھا کہ پاکستان میں گردوارے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
مہندرپال سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ ہندوستانی چینلز کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس 2 کنال کی حویلی کو گوردوارہ بتایا گیا وہ گوردوارہ ہے ہی نہیں بلکہ اسکا نام نانک پیلس ہے اور وہ ایک ایک حویلی ہے جو کہ برصغیر کی تقسیم سے پہلے نانک سنگھ نامی شخص نے بنائی تھی لیکن تقسیم کے وقت نانک سنگھ ہندوستان ہجرت کر گئے ی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ عمارت گوردوارہ نہیں ایک حویلی ہے اسے گوردوارہ بتا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نانک پیلس کو ڈی سی نارووال ڈاکٹر وحید نے قبضے میں لے کر سیل کر دیا ہے ،مہندر پال سنگھ نے تمام میڈیا کو گزارش کی ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے پہلے اسکی تصدیق کریں تاکہ نفرتیں نہ پھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات سے پورے خطے میں امن آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پیار محبت کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور ہمیں نفرتیں بڑھانے سے بچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ خبر لگانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کرے۔ مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ جو عمارت گرائی گئی ہے وہ نارووال کے علاقے کی حویلی ہے اور کسی گردوارے کو نقصان نہیں پہنچا، ایسی خبروں سے سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے اس سے بچنا چاہیے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 133 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 132 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.