Top Rated Posts ....
Search

Hitler Ke Baare Mein 10 Aise Dang Kar Dene Waale

Posted By: Ahmed on 28-05-2019 | 18:05:29Category: Political Videos, News


ہٹلر کے بارے دس ایسے دنگ کر ڈالنے والے حقائق جن سے آپ یقیناً ناواقف ہونگے
پہلی جنگ عظیم کا ایک عام سے ڈاکیا فوجی سے دوسری جنگ عظیم کے سب سے اہم کردار ہٹلر کو ہر پڑھا لکھا شخص جانتا ہے لیکن اس کی زندگی کے کچھ دلچسپ گوشے شاید بہت سے لوگ نہ جانتے ہوں۔ آج اپنے پیج کے دوستوں کو ایسے ہی دس حقائق کے بارے میں بتاتے

ہیں 1۔ ہٹلر جرمن نہیں تھا بلکہ وہ جرمنی کے مشرقی ہمسایہ ملک آسٹریا ہنگری میں پیدا ہوا تھا جو اب آسٹریا اور ہنگری نام کے دو ممالک میں تقسیم ہو چکا ہے۔ ہٹلر نے وہیں تعلیم حاصل کی۔ اپنے والدین کے مرنے کے بعد اس نے ایک مصور کے طور پر اپنا مستقبل بنانے کی کوشش کی لیکن اس شعبے میں وہ بری طرح ناکام رہا۔ کم آمدنی کے باعث اس کی جوانی کی ابتدا تنگدستی سے ہوئی۔ 2- آسٹریا ہنگری نے ہٹلر کو فوج میں بھرتی کرنے سے انکار کر دیاجنگ عظیم اول کا آغاز ہوا تو بے روزگاری سے تنگ ہٹلر نے اپنے ملک آسٹریا ہنگری کی فوج میں بھرتی ہونے کے لیے امتحان دیا لیکن اسے بھرتی کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ کمانڈر نے ہٹلر سے کہا تم اتنے کمزور ہو کہ رائفل نہیں اٹھا سکتے جنگ کیا خاک لڑو گے؟3- وہ اپنے باپ سے نفرت اور ماں سے عشق کرتا تھاہٹلر نے اپنے باپ کے مرنے کے بعد جلد ہی اس کی قبر پر جانا چھوڑ دیا۔ وہ اس کے سخت گیر رویے کی وجہ سے اس سے نفرت کرتا تھا۔ لیکن اسے اپنی ماں سے بے حد محبت تھی۔ یہاں تک کہ دوسری جنگ عظیم میں جب اس کی شکست یقینی ہو گئی تو وہ ایک زیر زمین بنکر میں جا چھپا۔ اس بنکر میں اس نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اس بنکر کے ایک کونے میں ہٹلرنے اپنی ماں کی تصویر لٹکا رکھی تھی۔5- وہ مصور بننا چاہتا تھا

وقت انسان کو کیا سے کیا بنا دیتا ہے۔ ہٹلر نے آغاز جوانی میں ایک عظیم مصور بننے کا خواب دیکھا۔ ماں باپ کی وفات کے بعد وہ تصویریں بنا کر کھاتی پیتی محفلوں میں بیچ کر روزی روٹی کما رہا تھا۔ لیکن برا ہو آسٹریاہنگری کے ولی عہد پر چلنے والی گولی کا، جس سے پہلی جنگ عظیم چھڑ گئی ۔ اس جنگ کی وجہ سے عالمی فوجیں اپنے بھرتی کے معیار کم کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ کمزور لوگوں کو بھی اچھے پیسوں پر فوج میں بھرتی کیا جانے لگا اور ہٹلر بھی آسانی سے فوج میں بھرتی ہو گیا۔ بعد میں جب ہٹلر نے نازی تنظیم کھڑی کی تو مصوری کی مہارت اس کے بہت کام آئی۔ اپنی تنظیم کا لوگو اور جھنڈا ہٹلر نے اپنے ہاتھ سے تخلیق کیا تھا۔ اپنی فوج کی وردی اور بیجز بھی اسی نے ڈیزائن کیے۔6- ایک انگلش فوجی، جس کے نشانے پرہٹلر تھاہنری ٹینڈی۔۔ وہ برطانوی فوجی جو ایک گولی سے ہٹلر کو قتل کر سکتا تھا۔ اگر وہ ٹریگردبا دیتا تو شاید بیسویں صدی کی تاریخ مختلف ہوتی۔ہنری ٹینڈی برطانوی فوج کا چھبیس سالہ جوان تھا۔ جب خندقوں کی لڑائی میں جرمن فوج کو شکست ہوئی اور فوج بھاگنا شروع ہوئی تو ایک موقعے پر ہٹلر ٹھوکر کھا کر نیچے گر گیا۔ اس کے پیچھے برطانوی فوجی تھے جو بھاگتے جرمنوں پر فائر کر رہے تھے۔ ہٹلر لاشوں پر گر گیا۔ چند لمحے بعد اٹھا تو اس کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی نہیں تھا۔ اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہاں



ایک برطانوی فوجی اس پر رائفل تانے کھڑا تھا۔ ہٹلر کی آنکھوں میں شاید موت کے سائے لہرا گئے ہوں۔ لیکن کئی لمحے گزر گئے اور برطانوی فوجی نے فائر نہیں کیا۔ برطانوی فوجی بھی تنہا تھا۔ اس لیے شاید کسی اور طرف سے بھی فائر نہیں آیا۔ کچھ دیر بعد ہٹلر بھانپ گیا کہ برطانوی فوجی اسے نکل جانے کا موقع دے رہا ہے۔ ہٹلر سر نیچا کر کے ایک طرف کو نکل گیا۔ بہت عرصے بعد میں جب جنگ عظیم کی تصاویر شائع ہوئیں تو ایک تصویر میں ہٹلر نے ہنری کو پہچان لیا اور اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیں۔ دوسری جنگ عظیم سے پہلے ایک بار برطانوی وزیراعظم چیمبرلین جب ہٹلر سے ملنے آیا تو ہٹلر نے ہنری ٹینڈی کا شکریہ ادا کرنے کی درخواست کی۔ چیمنرلین نے ہٹلر سے وعدہ کیا کہ وہ لندن پہنچتے ہیں ہنری کو فون کرے گا اور ہٹلر کے جذبات اس تک پہنچائے گا۔ (گو کہ اس واقعہ کے بارے میں بہت سے شبہات ہیں کیونکہ ہنری کے مطابق اس نے ایک جرمن فوجی کو چھوڑا تو تھا لیکن نہیں معلوم وہ کون تھا) ہنری مختصر مدت کیلئے فوج میں رہا۔ پھر ایک موٹر کمپنی میں ملازم ہو گیا۔ اورچھیاسی برس کی عمر میں مر گیا۔ وصیت کے مطابق اس کی لاش کو جلا کر راکھ برطانیہ میں دفن کر دی گئی۔7- وہ کچھ دیر کیلئے اندھا ہو گیا تھا پہلی جنگ عظیم جو کہ ہٹلر نے ایک عام فوجی کے طور پر لڑی، اس میں وہ اتحادیوں کے کیمیکل ہتھیاروں کا شکار ہوا۔



جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے وہ اندھا بھی ہو گیا۔ لیکن پھر مختصر علاج کے بعد بصارت ایک بار پھر سے کام کرنے لگی۔ 8- ہٹلر کا ممنوعہ عشق ہٹلر کو اپنی رشتے کی بھتیجی تئیس سالہ گیلی رابا سے عشق ہو گیا تھا۔ گیلی نے ایک بار اپنی ایک دوست سے کہا کہ میرا چچا مجھ سے ایسے ایسے مطالبے کرتا ہے کہ کسی کو بتاؤں تو وہ یقین تک نہ کرے۔ لیکن یہ راز زیادہ دیر تک چھپا نہ رہا اور یہ سکینڈل اخبارات میں دھول اڑانے لگا۔ ہٹلر کی زندگی تلخ ترین ہو گئی۔ ہٹلر کو اپنا سیاسی کیرئر ختم ہوتا نظر آنے لگا۔ اس کے سوشلسٹ مخالفین نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔ اس پر طرہ یہ کہ گیلی نے خودکشی کر لی۔ جسے مخالفین نے قتل قرار دیا۔ قریب تھا کہ ہٹلر کا سیاسی کیرئر ختم ہو جاتا لیکن ایسے میں اسے گیلی سے ملتی جلتی شکل کی لڑکی انیس سالہ ایوا براؤن مل گئی۔ کہتے ہیں یہ لڑکی ہٹلر سے عشق کرتی تھی جسے ہٹلر کے فوٹوگرافر نے ہٹلر تک پہنچایا۔ ہٹلر نے ایوا براؤن سے شادی کا اعلان کر کے مخالفین کے منہ بند کر دیئے۔ یہ اور بات ہے کہ ہٹلر نے ایوا براؤن سے شادی کا وعدہ پورا نہیں کیا البتہ اپنی موت سے چند گھنٹے پہلے اس نے ایوا سے شادی کر لی جس کے بعد اس نوبیاہتا جوڑے نے خودکشی کر لی۔ 9- وہ تقریر سے پہلے تصویریں بنواتا تھا ہٹلر کی عجیب عادت یہ تھی کہ وہ تقریر سے پہلے

مختلف انداز میں تصاویر بنوا کر دیکھتا کہ یہ اس کا انداز کیسا لگ رہا ہے۔ اس کام کیلئے اس نے ایک مستقل فوٹوگرافررکھ چھوڑا تھا۔ 10- اس کی عجیب و غریب مونچھوں کی وجہ سب سے آخر میں یہ بھی جان لیں کہ ہٹلر جیسی مونچھیں جرمنی میں پہلے سے رواج پا چکی تھیں۔ لیکن ہٹلر نے یہ مونچھیں ایک خاص وجہ سے تراشیں۔ وہ وجہ یہ تھی کہ ہٹلر جنگ عظیم اول میں ایک خندق میں چھپا بیٹھا تھا کہ اتحادیوں نے گیس شیل پھینک دیا۔ گیس شیل کے زہریلے دھویں سے بچنے کیلئے ہٹلر نے جب دستیاب ماسک پہننے کی کوشش کی تو وہ اس کی بڑی بڑی مونچھوں سے الجھنے لگا۔ جس پر ہٹلر ماسک نہ پہن سکا اور مجبوراً کئی سیکنڈ تک اسے سانس روکنا پڑا۔ گیس کا اثر ختم ہوتے ہی اس نے لمبا سانس لیا اور جتنی مونچھیں ماسک پہننے میں رکاوٹ بن رہی تھیں وہ اندازے سے کاٹ دیں۔ کیونکہ گیس شیل کسی بھی وقت دوبارہ آ سکتا تھا کیونکہ ہٹلر کو اپنی زندگی اہپنی مونچھوں سے زیادہ پیاری تھی۔ بعد میں اس نے اسی مونچھوں کے سٹائل کو ہمیشہ کے لئے برقرار رکھا جو آج تک اس کی پہچان ہے۔ ایک بات اور ضمنناً آپ کو بتاتا چلوں کہ دوسری جنگ عظیم اور اس کی خود کشی کے بعد اس کی موت اور زندگی کے بارے میں بھی کافی کانسپریسی تھیوریز موجود ہیں اور بہت سے لوگوں نے اس کو دیکھنے کا بھی دعوی کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نے درحقیقت خودکشی نہیں کی تھی بلکہ بھیس بدل کر کہیں بھاگ گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد وہ کبھی منظر عام پر نہیں آیا۔ اس لئے اس کی خودکشی کو ہی تاریخ کا حصہ بنا دیا گیا۔ اس کا ثبوت بعد میں روس نے اس کی باقیات اور دانتوں کے ڈی این اے سے نکالا تھا کہ جس شخص کو آگ میں جلایا گیا تھا وہ خود ہٹلر ہی تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 134 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 133 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.