Top Rated Posts ....
Search

Shohar (Husband) Ne Apni Biwi (Wife) Ko Qatal (Murder) Kar Diya

Posted By: Joshi on 29-05-2019 | 08:29:33Category: Political Videos, News


ایڈز کیسے ہوا؟۔۔ شکار پور میں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ،لاش درخت پر لٹکا دی
شکارپور : شکار پور میں ایک شخص نے ایڈز کی شکار بیوی کو بد چلن قرار دے کر اسے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شکارپورکے علاقے ٹھارو رند میں شوہر نے ایڈزسے متاثرہ بیوی کو بھائی کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایڈز سے متاثرہ بیوی کو بھائی کے ساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کردیا۔ خاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزمان نے خاتون کی لاش کو درخت پر لٹکا دیا۔
اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گھڑیاسین اسپتال منتقل کردیا۔ واقعہ کے بعد خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان میں ایڈز جیسے موذی مرض کے پھیلاؤ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

حال ہی میں لاڑکانہ میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

جس کے بعد علم ہوا کہ لاڑکانہ میں ایک مسیحا ہی شیطان بن گیا ۔لاڑکانہ کے رہائشی ایڈز میں مبتلا ڈاکٹر نے استعمال شدہ سرنج لگا کر 25 بچوں سمیت 45 افراد کو ایڈز میں مبتلا کر دیا تھا۔ 45 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی تو پولیس نے ذہنی مریض ڈاکٹر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا تھا۔ مقدمہ سندھ ہیلتھ کئیر کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گرفتار ملزم ڈاکٹر مظفر آخری اسٹیج کے ایڈز میں مبتلا ہے۔ گرفتار ڈاکٹر انتقامی طور پر اپنا انجکشن آنے والے مریضوں کو لگاتا تھا۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے کہا کہ ڈاکٹر کا ذہنی توازن بھی ٹھیک محسوس نہیں ہو رہا۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر انجکشن لگانے میں احتیاطی تدابیر نہیں کر رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی موجودگی میں ڈاکٹر مظفر کا ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹو آیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 139 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 139 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.